جرائم و حادثات

سالگرہ تقریب میں رشتہ داروں کی گھر بلا کر پٹائی۔ وقارآباد ضلع میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: ایک شخص نے اپنے رشتہ داروں کو سالگرہ کی تقریب میں بلا کر انہیں گھر میں بند کر کے ان کی پٹائی کردی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آیا۔  موضع اتویلی کے رہنے والے نوین نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں اپنے رشتہ داروں کو مدعو کیا۔وہ سب گھر میں خوشی کے ساتھ جشن میں مصروف تھے کہ نوین نے ان سے جھگڑا کیا اس نے تمام مہمانوں کو گھر  میں بند کر کے ان پر حملہ کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنے رشتہ دار راجو  سے کار مانگی۔ جس پر راجو  کار  دینے سے انکار کر دیا۔  کیونکہ نوین نشہ میں دھت تھا۔اسی بات پر ہوئے جھگڑے کے بعد اس نے یہ حرکت کی۔اس کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button