حیدرآباد آنے والی بس شعلہ پوش 6 سالہ لڑکا ہلاک

شرڈی سے حیدرآباد آنے والی خانگی ٹراویلس کی بس کو ریاست کرناٹک میں آگ لگ گئی جس کی وجہہ سے 6 سالہ بچہ زندہ جل گیا جبکہ دیگر 4 مسافرشدید طور پر جھلس گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ 32 مسافرین کو لے کر یہ بس حیدرآباد کے روانہ ہوئی تھی کہ صبح 3 بجے کے قریب ہمناباد کے پاس ایک دھابے پر پہنچتے ہی بس کے انجن میں آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں پوری بس آگ کی لپیٹ میں آگئی۔  آگ لگتے ہی ڈرائیور بس سے اتر کر فرار ہوگیا۔ دھابے میں موجود افراد نے پتھروں سے شیشے توڑ کر مسافرین کا باہر نکالا تاہم 4 مسافرین جھلس گئے۔ 6 سالہ وہان بس میں سویا ہوا تھا اور آگ کی زد میں آکر جھلس جانے کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔