نیشنل

فلم اداکارہ تبو شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تبو، جو اجے دیوگن کی ایکشن فلم "بھولا” میں ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ایک ایکشن سین کے دوران پیش آیا جب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس قدرخطرناک تھا کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹ کرتبو کی دائیں آنکھ کے بالکل اوپرجا لگا۔ ایک اورذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تبو پربائیک کے ذریعہ ٹرک کا پیچھا کرنے کا سین فلمایا جارہا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں فلم اداکارہ بال بال بچ گئیں۔ سیٹ پرہی ابتدائی طبی امداد کی گئی۔ اس فلم میں اجئے دیوگن مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button