جرائم و حادثات

نلگنڈہ، لڑکی پرقاتلانہ حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد: نلگنڈہ پولیس نے محبت سے انکارپرلڑکی پرقاتلانہ حملہ کرنے والے نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نلگنڈہ ریما راجیشوری نے میڈیا کو بتایا کہ کل فاریسٹ پارک کے پاس نوجوان لڑکی پرقاتلانہ حملہ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ روہت کمار ساکن عباسیہ کالونی ایک لڑکی کو محبت کے نام پرہراساں کررہا تھا۔ کل اس نے اپنے دوست کے ذریعہ فون کرکے متاثرہ کو پارک بلایا اوربات کرنے کے بہانے اسے لے جا کرخنجرسے اس کے چہرے، گلے، پیروں اورہاتھوں پرکئی وارکردئیے جس کے نتیجہ میں لڑکی شدید طورپر زخمی ہوگئی۔ اسے علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ قاتلانہ حملہ کے بعد ملزم وہاں سے فرارہوگیا تھا اسے مضافاتی علاقہ میں گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button