اسپشل اسٹوری

بیٹی کی پیدائش پرجشن، پھول بچھا کرکیا گیا بچی کے ماں باپ کا استقبال

حیدرآباد: محبوب آباد ضلع کے ایک خاندان نے بیٹی کی پیدائش پرنہ صرف جشن منایا بلکہ نومولود کے ماں باپ کا پھول بچھا کراستقبال کیا۔ کوراوی منڈل کے ایاگاری پلی کے رہنے والے پراوین اور کلپنا کے ہاں لڑکی نے جنم لیا۔ یہ ان کی پہلی اولاد ہے، اس خبرکو سنتے ہی ماں باپ کے ساتھ ساتھ پورا خاندان خوش ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر مہالکشمی آئی ہے۔ اس جوڑے کے گھروالوں نے کلپنا اورپراوین کے ہاسپٹل سے گھرپہنچنے تک مکان کے احاطہ میں پھول بچھائے، اپنی لخت جگرکو گود میں لئے یہ جوڑا پھولوں پرچلتا ہوا گھرمیں داخل ہوا۔ اکثریہ دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ بیٹی کی پیدائش پرناراضگی کا اظہارکرتے ہیں اوراولاد نرینہ کیلئے دباو ڈالتے ہوئے بہو کو ہراساں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button