نیشنل

کامیڈین منور فاروقی کا 20 اگست کو حیدرآباد میں شو _ شو کے مقام کو آگ لگا دینے راجا سنگھ کی دھمکی

حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے حیدرآباد میں کامیڈین منور فاروقی کے شو کو منعقد ہونے نہ دینے کا انتباہ دیا ہے منور فاروقی کے دورہ حیدرآباد پر ایک بار پھر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔20 اگست کو منور فاروقی حیدرآباد میں ” ڈنگوری ٹو ناو ہیر ” کے نام سے شو کرنے والے ہیں جس کے خلاف بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے منور فاروقی کے پروگرام کی سخت مخالفت کی۔

 

بی جے پی ایم ایل اے راج سنگھ نے دھمکی دی کہ اگر منور فاروقی ریاست میں آئے  تو انھیں روک دیا جائے گا۔ راج سنگھ نے سخت وارننگ دی کہ اگر پروگرام منعقد ہوا تو پروگرام کے مقام کو آگ لگا دی جائے گی۔ راجا سنگھ نے کہا کہ اگر منور فاروقی ریاست میں آئے گا تو اسے مار مار کر  بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر تارک راما راو سے کہا کہ وہ منور فاروقی کو شو منعقد کرنے کی دعوت نہ دیں ۔راجا سنگھ نے ہندووں سے اپیل کی کہ وہ کامیڈی شوز کے نام پر ہندو بھگوانوں کی توہین کرنے والے منور فاروقی کو  ریاست میں آنے نہ دیں ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے کہا کہ وہ منور فاروقی کے دورہ کو  روک دیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے خبردار کیا کہ جو بھی شو کے لئے  تعاون کرے گا اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button