تلنگانہ کے عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کرنے چیف منسٹر کا مرکز کو مکتوب

تلنگانہ کے چیف منسٹر چندراشیکھرراو نے مرکزی وزیر خارجہ سشماسواراج کو مکتوب روآنہ کرتے ہوے ریاست کے عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کرنے کی درخواست کی.اپنے مکتوب میں چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کی آبادی 44.74 لاکھ ہے اور عازمین کا کوٹہ صرف 2532 مقرر کیا گیا ہے اس سال ریاست بھر سے 17 ہزار درخواستیں موصول ہوئی.ریاست میں کم کوٹہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسلمانوں کو مایوسی ہوئی ہے چیف منسٹر نے مرکزی وزیر سے کہا کہ وہ آبادی کے تناسب سے ریاست کے عازمین کے کوٹہ کو 4500 تک بڑھا دیں.