جموں و کشمیر میں فوجی کیمپ پر دہشت گرد حملہ 17 فوجی شہید

جموں و کشمیر میں انتہا پسندوں نےدہشت گردانہ حملہ کیا۔ بارہ مولہ ضلع کے یوری سکٹر میں واقع فوج کے اہم مرکز پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ اس حملہ میں17 بھارتی جوان شہید ہوگئے۔ صبح کی اولین ساعتوں میں دہشت گرد داخل ہوگئے۔ سکیوریٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے آج صبح ایل او سی کے قریب فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔