امام حرم مکی فضیلتہ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب کی حیدرآباد آمد

امام حرم مکی فضیلتہ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب آج حیدرآباد پہنچے۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمود علی نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ بعد ازاں امام مکہ نے مسجد مولانہ عاقل حسامی کا افتتاح انجام دیا۔امام مکہ نے اسلام اور امن عالم کے زیر عنوان منعقدہ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا.