تلنگانہ

مشن کاکتیہ کا کوئی برانڈ ایمبسیڈر نہیں: ہریش راو

ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے واضح کیا کہ حکومت کے باوقار مشن کاکتیہ پروگرام کا کوئی برانڈ ایمبسیڈر نہیں ہے اورتشہیر کے لئے کسی کو بھی مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مشن کاکتیہ کا ایمبسیڈر بتاتا ہے تو اس کا اس اسکیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہو ں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کنٹراکٹرس اور انجینئرس پر دباؤ ڈالتے ہوئے رقم وصول کرنے کیلئے بعض افراد اپنے آ پ کو ایمبسیڈرمشن کاکتیہ بتارہے ہیں۔ ایسے خود ساختہ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button