جنرل نیوز

جامعہ فاطمہ نسواں پداپلی کا ششماہی اجلاس

پداپلی 4 نومبر (محمد استقام الدین)مولانا لئیق اللہ قاسمی ناظم مدرسہ جامعہ فاطمہ نسواں پداپلی کے اطلاع کے بموجب جامعہ فاطمہ نسواں پداپلی کے زیر اہتمام ششماہی اجلاس برائے خواتین بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اولیاء اللہ کا کردار بتاریخ 6 نومبر 2022 صبح دس بجے تا دوپہر ڈیڑھ بجے تک بروز اتوار مون فنکشن ہال نزد پولیس اسٹیشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد مظہر القاسمی صاحب خلیفہ محبوب العلماء حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی دامت برکاتہم و صدر جمیعۃعلماء ضلع جگتیال تشریف لا رہے ہیں اس کے علاوہ مدرسے کے عالمات و طالبات کے اہم بیانات اور تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا شہریان پداپلی سے درخواست ہے کہ وہ اپنے گھر کی خواتین کو اس جلسے میں ضرور بھیجیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button