چندر شیکھر راؤ اور چندرا بابو نائیڈو کی کل دہلی میں ہوگی ملاقات

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم اور ذخائر آب کو پانی مختص کرنے کے مسئلہ پر کرشنا اپیکس کونسل کا اجلاس کل دلی میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی قیادت مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کریں گی جس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو شرکت کریں گے ۔