تلنگانہ

حیدرآباد میں اسکول بس کو ٹلا حادثہ 40 بچے محفوظ

حیدرآباد-24 ستمبر( اردو لیکس) حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے آلوین کالونی میں اسکولی بچے اس وقت پانی میں بہہ جانے سے بچ گئے جب مقامی عوام نے منی بس میں سوار تمام بچوں کو باہر نکال لیا. شدید بارش اور سیلاب کے, پیش نظر حکومت نے اسکولس کو تعطیل دینے کا اعلان کیا تھا اس کے باوجود راگھوا کانسپٹ ہائی اسکول کے انتظامیہ نے امتحانات کے نام اسکول کو چھٹی نہیں دی. اسکول کی منی بس 40 بچوں کو لے جارہی تھی کہ درمیان میں بس سیلاب کے پانی میں پھنس گئی. مقامی عوام کی ترغیب کے باوجود ڈرئیور نے بس کو آگے بڑھایا تھا تاہم مقامی عوام کی بروقت مدد پر بڑا حادثہ ٹل گیا.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button