تلگنانہ میں زبردست بارش عام زندگی مفلوج

تلگنانہ بھر میں زبردست بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ چار دنوں سے ہورہی مسلسل بار ش کی وجہ سے ندیاں نالے اُبل پڑے۔ زبردست بارش سے ابھی تک 10افراد کے فوت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے آمد و رفت میں خلل پڑا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
حیدرآباد میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ نالوں سے متصل اور تالابوں کے کنارے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ ان علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کیلئے امدادی کام کیا جارہا ہے۔ اس دوران قومی آفات سماوی اور فوج بھی بچاؤ اور راحت کاری کے کام کیلئے میدان میں اتر گئی۔