حسین ساگر کی سطح آب میں زبردست اضافہ

حیدرآباد میں ہورہی شدید بارش کی وجہ سے حسین ساگر کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ ساگر میں آبی گنجائش 514 فٹ ہے جبکہ اس کی سطح آب 513.4 فٹ ہوگئی۔ تقریباً 5700کیوزک پانی حسین ساگر میں داخل ہورہا ہے اور 5000کیوزک پانی کو چھوڑا جارہا ہے۔