گولڈ بانڈس کی تاریخ میں توسیع

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی )کے مشورے سے حکم نامہ نمبر 4 (7) ۔ ڈبلیو اینڈ ایم ؍ 2016 مورخہ 29 اگست ، 2016 کے مطابق خود مختار گولڈ بانڈ 2016-17 سیریز II کے اجراء کا اعلان کیا تھا ، اس سلسلے میں یکم ستمبر ، 2016 سے 9 ستمبر ، 2016 کے دوران بولیاں داخل کرنے کی سہولت دی گئی تھی ۔ بانڈز کو 23 ستمبر ، 2016 کو جاری کیا جانا تھا ۔ تاہم ، بینکوں اور ڈاک خانوں میں بانڈ کے سلسلے میں بڑی تعداد میں خصوصاً ڈاک خانوں میں زیادہ تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کے باعث سبھی درخواستوں کو بیک وقت آر بی آئی کے کُبیر سسٹم پر اپ لوڈ نہیں کیا جا سکتا ، اس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خود مختار گولڈ بانڈ کے اجراء کی تاریخ کو 23 ستمبر سے بڑھا کر 30 ستمبر ، 2016 کر دیا جائے بقیہ دیگر تمام شرائط و ضوابط جوں کے توں رہیں گے ۔