حماس کے 1500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم

نئی دہلی:اسرائیل کے وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے بتایا کہ ہماری مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی میں 1500 اہداف کو نشانہ بنایا ہے، انھوں نے کہا جس کی وجہ سے فلسطین کے حماس مہم کے انفراسٹراکچر کو ایک بڑا دھکہ لگا ہے۔ نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ میں کہا کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔ ہم حماس کو اس کی جارحیت کی زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور کریں گے۔