عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر

تلنگانہ کے وزیر صحت لکشما ریڈی نے عثمانیہ جنرل اسپتال کا معائینہ کیا۔ واضح رہے کہ مسلسل ہورہی بارش کی وجہہ سے اسپتال کی عمارت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔ وزیر صحت نے اسپتال کے دورہ کے موقع پرانھوں نے ڈاکٹرس کو مشورہ دیا مخدوش مقامات کے انہدام کے پیش نظر وہ احتیاطی اقدامات کریں۔ لکشماریڈی نے مزید بتایا کہ موجودہ عمارت 100 سال قدیم ہے حکومت بہت جلد عثمانیہ اسپتال کے لئے دوسری عمارت تعمیر کروائے گی۔