نیشنل

ڈانس کرتے ہوئے نوجوان کی موت

آنند: گجرات کے آنند ضلع میں گربا کھیلتے ہوئے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ 21 سالہ نوجوان کو گربا کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا۔ مہلوک نوجوان کا نام وریندر سنگھ بتایا گیا ہے۔ یہ واقعہ آنند کے تارا پور میں شیو شکتی سوسائٹی میں پیش آیا۔ تارا پور میں شیو شکتی سوسائٹی میں نوراتری کے موقع پر گربا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 30 ستمبر کو 21 سالہ وریندر سنگھ راجپوت گربا کھیل رہا تھا۔ دوست اس وقت ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک وریندر نیچے گر گیا۔ سوسائٹی کے لوگوں نے اسے قریبی اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔کچھ دن پہلے جموں ضلع کے بشنہ میں جاگرن منچہ میں ناچتے ہوئے ایک 19 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔ 19 سالہ یوگیش گپتا نے پاروتی اور ستی کا کردار ادا کیا۔ وہ دیر تک ناچتا رہا پھر اچانک نیچے گر گیا۔ وہ کچھ دیر تک نہیں اٹھا۔ ڈانس دیکھنے آئے شائقین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button