حیدرآباد میں ڈینگو سے دیڑھ سالہ لڑکی فوت

حیدرآباد میں دیڑھ سالہ لڑکی ڈینگو بخار سے فوت ہوگئی۔ پتہ چلا ہے کہ باغ عنبرپیٹ کے رہنے والے اشوک کی بیٹی پاوترا ڈینگو سے متاثر تھی اسے علاج کے لئے ایک خانگی اسپتال میں بھرتی کروایا گیا جہا ں آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ لڑکی کے گھر والوں نے ڈاکٹرس پر مبینہ لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن کے پاس احتجاج کیا۔