پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پھر بڑھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں ایک بار پھر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کیقیمت میں فی لیٹر 14 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ آئل مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئل كارپوریشن نے آج رات یہاں جاری بیان میں بتایا کہ آج آدھی رات سے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر کمیشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 64.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 52.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح ہے کہ گذشتہ 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا اور ڈیزل کی قیمتوں میں 0.06 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔