ایران کے وفد کا بندرگاہ کا دورہ

 ایران کے ایک وفد نے بندرگاہ کی سہولتوں کو دیکھنے کے لئے 29 ستمبر کو جے این پورٹ کا دورہ کیا تھا اور مزید ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔ اس وفد کی قیادت ایران کے سڑک اور شہری ترقیات کے وزیر ڈاکٹر عباس اخوندی نے کی تھی۔
جے این پی ٹی کے چیئرمین جناب انل ڈگی کار جے این پی ٹی کے نائب چیئرمین جناب نیرج بنسل نے ڈاکٹر عباس اخوندی اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا تھا۔ وفد کو بندگاہ کے آپریشنل علاقے کا دورہ کرایا گیا تاکہ وہ بندرگاہ کی بنیادی سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے کو دیکھ سکے۔ میٹنگ میں وفد کو پورٹ ٹریفک پرفارمنس مالی کارکردگی اور تجارت کے فائدے کے لئے نافذ کی گئیں کاروباری پہل کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی مجوزہ چاہ بہار پورٹ کے ہمراہ وفد کے ساتھ چوتھے کنٹریز ٹرمنل ڈرائی پورٹس اور سیٹلائٹ پورٹ جیسے جے این پی ٹی کے مزید ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر موصوف نے بندرگاہ کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے ایک پائیدار معاشی نظام قائم کرنے کے تئیں کی گئیں کوششوں کو بھی سراہا۔
ایران کے وزیر تجارت اور کامرس اور اے ایم ٹی او آئی، سی ایس ایل اے جیسی لوجیسٹک صنعت  کے نمائندوں اور چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی کے لئیے دیگر جہاز رانی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی کے لئے ہند اور ایران میں مئی 2016 میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے تھے۔ مفت تجارتی زون کی ترقی کی بھی تجویز  ہے جس سے ہندوستانی سرمایہ کاروں کو بہت سے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہوں گے۔