سرجیکل اسٹرائیک ثبوت مانگنےوالے پاکستان چلے جائیں

مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ہندوستانی فوج کی جانب سے کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پہلے پاکستان نے ہندوستانی فوج کے اس آپریشن پر سوال اٹھایا  اب  سیاستدان اس کا ثبوت مانگ رہے هیں۔ اوما بھارتی نے ایسے لیڈرس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فوج کے سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھانے والے رہنماؤں کو پاکستان جاکر بس جانا چاہئے. انہوں نے کہا کہ جو لیڈر فوج کے اس آپریشن پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں پاکستان کی شہریت لے لینی چاہئے.