جنرل نیوز

خدمت میکس بنک میدک کی جانب سے 17 مارچ کو جلسہ استقبال ِ رمضان

میدک16مارچ(اردو لیکس نیوز(ابو فیضان میدک)خدمت میکس بنک میدک کی جانب سے جلسہ استقبال ِ رمضان بتاریخ17 مارچ بروز جمعہ بوقت بعد نمازِ مغرب بمقام مسجد ِ عروب محلہ عرب گلی میدک میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس جلسہ کی صدارت جناب محمد اقبال حسین،سکریٹری ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن آندھرا وتلنگانہ،جلسہ کی نگرانی جناب سید عامر محی الدین صدر خدمت میکس بنک میدک فرمائینگے۔کنوینر جلسہ جناب سید عزیز احمد نائب صدر خدمت میکس بنک ہوں گے

 

۔جناب حافظ ڈاکٹر نجم الدین زبیر منہاجی قرات وترجمانی فرمائینگے۔ڈاکٹر مولانا میر عابد اللہ ندوی امام وخطیب مسجد عروب رمضان کی فضیلت وفقہی مسائل،جناب محمد فاضل حسین امیر مقامی روزہ اور قرآن کا مطلوبہ انسان،جناب محمد آیت الرحمن سابقہ ریجنل آرگنائزر ایس آئی او سدی پیٹ رمضان کی منصوبہ بندی اور جناب میرظفر اللہ طاہر ناظم ضلع سدی پیٹ انفاق کی اہمیت کے عنوان پر خطاب فرمائینگے۔تمام احباب سے مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button