ظلم کا شکارشوہربھی درج کرواسکتے ہیں بیوی کے خلاف مقدمہ

بیوی کے ظلم کا شکار شوہروں کو بھی شکایت کرنے اور بیوی کے خلاف مقدمہ چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں بیوی کے ظلم کے شکار مردوں کے معاملہ میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب بیوی کے ظلم کے شکار شوہر بھی گھریلو تشدد قانون کے تحت بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرواسکیں گے۔ عام طور پرخواتین شوہراور سسرالی رشتہ داروں  کے خلاف پولیس اور عدالت سے رجوع ہو کر ان پر گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروا یا کرتی تھیں۔ .