کے ٹی آر نے کیا سیلیکان ویلی ٹی برج کا آغاز

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے امریکہ کے سیلیکان ویلی میں حیدرآباد کو عالمی ممالک کے ساتھ جوڑنے والے ٹی برج کا آغاز کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے دس اسٹارٹ اپ شہروں میں حیدرآباد کو شامل کرنا ہی اس کا مقصد ہے۔اس موقع پر اوبر ادارے کے زمہ دار راچیل ویٹ اسٹون نے کہا کہ بھارت میں تلنگانہ تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ریاست ہے اوار حیدراباد میں اسٹارٹ اپ اداروں کے قیام کے لئے ماحول سازگارہے۔