سائبرآباد اور راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں 1800 ہوم گارڈس کے تقررات

تلنگانہ کےدو پولیس کمشنریٹ  سائبر آباد اور راچہ کنڈہ میں 1800 ہوم گارڈس کے تقررات کا اعلامیہ جاری ہوا ہے 25 اکتوبر تک خواہشمند افراد درخواست داخل کر سکتے ہیں امیدوار کی عمر 30 ستمبر 2016 تک, 18 سال, مکمل اور 50 سال, سے تجاوز نہیں ہونی چاہیئے. ہر پولیس کمشنریٹ میں 900 جائیداد پر تقررات ہوں گے. اے زمرہ, کی جائیداد کے لئے ایس ایس سی اور بی زمرہ کے لئے ساتویں جماعت تعلیمی قابلیت مقرر کی گئی ہے 25 روپے ادا کرتے ہوئے سائبر آباد پولیس گراونڈ اور راچہ کنڈہ کمشنریٹ کے لئے عنبرپیٹ پولیس گراونڈ سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں