تلنگانہ

حیدرآباد میں بی جے پی کارپوریٹر کروناکر کی برین اسٹروک سے موت

حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد میں بی جے پی کارپوریٹر دیوارا کروناکر کی برین اسٹروک سے موت ہوگئی۔ وہ حیدرآباد کے گڈی ملکاپور ڈیویژن کے کارپوریٹر تھے۔ کل رات انہیں برین اسٹروک ہوا اور ان کے گھر والوں نے انہیں بنجارہ ہلز کے سٹی نیورو ہاسپٹل منتقل  کرایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ کروناکر کی موت ہاسپٹل میں داخل کرنے کے فوراً بعد ہوئی۔

 

اس کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والے اور پارٹی لیڈر دیورا کروناکر کو خراج عقیدت پیش کرنے ہاسپٹل پہنچ گئے ۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی، گوشہ محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ اور جی ایچ ایم سی کے میئر گڈ والا وجے لکشمی بھی ہاسپٹل پہنچے۔ دیورا کروناکر گڈی مالکاپور ڈویژن سے کارپوریٹر کے طور پر تین بار جیت چکے ہیں۔ اس سے قبل ان کی بیٹی بھوانی (29) کی کورونا سے موت ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button