آم توڑنے پر اتاردیے کپڑے

آندھرا پردیش کے وجیے واڑہ میں کچے آم توڑنے کی سزا دیتے ہویے گھر کے مالک نے دو چھوٹے بچوں کے کپڑے اتار دیے۔ سری نگر کالونی کے ایک سرکاری اسکول میں ساتویں جماعت میں پڑھ رہے  دو طلباء سایی  اور سرینواس نے قریب میں واقع ایک شخص کے مکان کے آم کے درخت سےکچے آم  توڑنے کی کوشش کی اس دوران گھر کا مالک وہاں پہنچ گیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ان دو بچوں کو پکڑ کر ان کے کپڑے اتار کر انھیں چلچلا تی دھوپ میں کھڑآکردیا۔ مقامی افراد کو جب یہ اطلاع ملی اور انھوں نے برہمی ظاہر کی جس پر مالک مکان اپنے کیے پر نادم ہونے کے بجایے ان سے ہی الجھ پڑا۔