تلنگانہ

نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس عنقریب ترقیاتی مراکز میں تبدیل: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ نو تشکیل شدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہت جلد ترقیاتی مراکز میں تبدیل ہو جائیں گے۔ انہوں نے نئے اضلاع میں کیئے جانیوالے ترقیاتی کاموں پر کیمپ آفس میں عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔ کے سی آر نے کہا کہ بہت جلد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس بڑے شہروں میں تبدیل ہوجائیں گے تلنگانہ کے شہروں میں بسنے والوں کی تعداد 45 فیصد ہے اس میں اضافہ کا امکان ہے۔ کے سی آر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس کے اطراف آوٹر رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔ واضح رہے کہ موثر حکمرانی کے مقصد سے ریاست تلنگانہ میں مزید 21 اضلاع کی تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button