جنرل نیوز

سات سال کی عمر میں رمضان کے پورے روزے رکھنے کا حیدرآباد کی معصوم سمامہ فاطمہ فصیح کو اعزاز

حیدرآباد کے سعید آباد سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ جماعت دوم کی طالبہ سمامہ فاطمہ فصیح بنت محمد فصیح الدین ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ماہ رمضان المبارک کے پورے 29 روزے رکھتے ہوئے انتہائی کم عمری میں ریکارڈ بنایا ہے

 

 

ان کے والد فصیح الدین ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اس سال روزہ جیسی عظیم الشان وبے ریا عبادت کے حوالہ سے معصوم بچوں میں بڑھتا ہواشوق اورموسم گرماکی تمازت وشدت کے باوجود بچوں نے کافی جوش و خروش سے روزوں کا اہتمام کیا۔ ان کے شوق کو مہمیز کرنا چاہیے ان کے حوصلوں کو بڑھاتے ہوے شاباشیاں اورمبارکبادیاں دینا چاہیے الحمدللہ اس سال یہ جذبہ معصوم بچوں اوربچیوں میں خوب دیکھنے کو ملا دل سے دعائیں نکلی ان معصوم روزہ داروں کے لےء اوریقینایہ بچے مبارکبادی اورانعامات کے مستحق ہیں چونکہ اس سال موسم گرما کی شدت حرارت روزافزوں ہے جس کی وجہ سے بڑے لوگوں کی ہمتیں بھی جواب دے رہی تھی

 

اس کے باوجود ان بچوں کے مجاہدہ کا عالم تو دیکھییے کہ سحر کھانے کے بعد اپنے ماں باپ سے التجاکرتے ہیں کہ میں بھی روزہ رکھوں گا بھلے مجھے گھر سے باہر جانے نہ دیاجاے مگر میں روزہ رکھوں گا ۔ اس طرح ان کی دختر نے رمضان کے پورے روزے رکھتے ہوئے اپنی اسکول کی تعلیم کو بھی جاری رکھا اور سالانہ امتحانات میں بھی شرکت کی۔سمامہ فاطمہ فصیح نے  کوانکیڈو کھیل میں قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button