شہر حیدرآباد میں سردیاں شروع

شہر حیدرآباد میں سردیاں شروع ہوگئیں۔ پچھلے دو دنوں سے موسم کافی سرد ہوگیا خاص طور پر رات کے وقت سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔ گرم کپڑوں کی خریداری بھی شروع ہوگئی۔ حیدرآباد میں آج درجہ حرارت کم سے کم 17.8 ڈگر سیلسیس ریکارٹ کیا گیا۔ درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔صبح کی اولین ساعتوں میںبھی سردی کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔