شادی کے نام پر 50 سے زائد خواتین کو دھوکہ

شادی کا جھانسہ دے کر پچاس سے زیادہ خواتین کو اپنا شکار بنانے والے دھوکے باز دلہے کو دہلی پولیس نے آخرکار گرفتار کرلیا ہے۔اس شخص ملزم کی شناخت منیش گپتا کے طور پر ہوئی ہے. جو خاص طو پر بیوہ خواتین کوشادی کا وعدہ کرکے ٹھگ لیا کرتا تھا۔ ملزم شادیوں کے رشتہ طئے کروانے والی ویب سائیٹس پر اپنے رشتہ کا اشتہار دیتا اور پھر اس کےجھانسے میں آنے والی خواتین کو بہلا پھسلا کر ان کے قرض کے بہانے رقم وصول کرتا تھا۔ رقم لینے کے بعد وہ فرار ہوجایا کرتا اور ان خواتین سے رابطہ ختم کردیتا۔ اس طرح اس نے قریب 50 سے زیادہ خواتین کو اپنا شکار بنايااروپي منیش گپتا نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر کو اپنا نشانہ بنایا. ٹھگی کا شکار بنی خاتون نے دہلی پولس میں شکایت درج کرائی. جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیٹ کنکشن کے IP ایڈریس سے ملزم کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی. دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر (شمال مغربی) ملند دمبرے نے بتایا کہ ہم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. اس کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس بھی درج کیا گیا ہے.