سکندرآباد سے نوجوان لڑکی لاپتہ

سکندرآباد کے گھاس منڈی علاقہ سے نوجوان لڑکی لاپتہ ہوگئی۔ مونڈھا مارکٹ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر وینو گوپال کے مطابق 18 سالہ سمیہ فاطمہ کے والد محمد حبیب الدین نے شکایت درج کروائی کہ ان کی بیٹی کوئی اطلاع دئیے بغیر گھر سے روانہ ہوئی اور واپس نہیں لوٹی۔ پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا اور اس لڑکی سے متعلق اطلاع پولیس کو دینے کی خواہش کی گئی ہے۔