طلاق ثالثہ پر حلف نامہ آئینی اقدار پر مبنی: وزیر قانون

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ  نریندر مودی حکومت خواتین کے حق میں معاشرتی، صنفی انصاف اور مساویانہ سلوک کو یقینی بنانا چاہتی ہے، انھوں نے دعوٰی کیا کہ حکمراں بی جے پی نے تین طلاق کے معاملے پر جو موقف اختیار کیا ہے اس کے پس پردہ کوئی ایجنڈا نہیں۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر مرکزی حکومت نے اس معاملے پر جو حلف نامہ داخل کیا ہے وہ اُن آئینی اقدار پر مبنی ہے جو ملک کے ہر شہری کو مساوی حقوق اور وقار کے ساتھ جینے کے حق کی ضمانت دیتی ہیں۔