تلنگانہ

ٹیچرس کی ترقی و تبادلے، درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ بڑھا دی گئی

حیدرآباد:ریاستی محکمہ تعلیمات نے اساتذہ کے تبادلوں اور ترقی کے لیے آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کا موقع یکم فروری تک فراہم کیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں تلنگانہ حکومت نے جی او جاری کیا ہے۔ ٹیچرس یونین کی اپیل کے مطابق محکمہ تعلیمات نے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخمیں توسیع کی ہے۔  پہلے دیے گئے شیڈول کے مطابق آج درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button