ٹیوشن فیس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کی دستخطی مہم

تلنگانہ کانگریس پارٹی کے صدر اتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر ریاست کے 14 لاکھ طلباء کے مستقبل سے کھیلتے ہوئے انھیں  تعلیم ترک کرنے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے شمس آباد میں  کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے شروع فیس ری امبرسمنٹ کے بقاجات کی ادائیگی کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ملک بھر میں امیر ریاست ہونے کا دعویٰ کرنے والے چیف منسٹر طلبا کی فیس جاری کرنے میں تاخیر کررہے ہیں ریاست کا بجٹ 1.30 لاکھ کروڑ روپے ہے اس کے باوجود 3 ہزار کروڑ کی رقم جاری میں پس وپیش ہورہے ہیں انھوں نےکہا ریاست کے 3200 انٹر, ڈگری, اور دیگر پیشہ وارانہ کالجوں کے انتظامیہ فیس کی عدم اجرای سے کافی پریشان ہیں ان کالجوں کے 2.5 لاکھ ملازمین بشمول لکچررس کو 6 ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی. اتم کمار ریڈی نے فوری بقایاجات کی رقم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے