ایجوکیشن

مانو میں ”مطالعاتِ نسواں“ صنفی مساوات اور خواتین کی ترقی کا ضامن کورس

حیدرآباد، 17 مئی (پریس نوٹ) کسی بھی ملک وسماج کی ترقی کا دارومدار خواتین کی تعلیم وترقی میں ہی مضمر ہے۔ خواتین کی ترقی وبااختیاری کی ضرورت و اہمیت کو ملحوظ رکھ کر اعلیٰ تعلیمی نظام میں ایک خاص مضمون ” مطالعاتِ نسواں (Women’s Studies)“ کی شروعات کی گئی۔ یہ مضمون گریجویشن اور ماسٹرز پروگرام میں یوں تو ہندوستان کی بیشتر یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے لیکن مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی وہ واحد جامعہ ہے جہاں شعبہ تعلیمِ نسواں کے تحت یہ کورس اردو ذریعہ تعلیم میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

پروفیسر آمنہ تحسین، صدر شعبہ تعلیمِ نسواں کے بموجب ” مطالعاتِ نسواں “ ایک ہمہ شعبہ جاتی (Multi disciplinary) کورس ہے۔ اس میں ایم ۔اے اور پی ایچ ڈی میں داخلے دیے جارہے ہیں۔ اس کورس کے متعلق اکثریہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ صرف خواتین کے لیے ہی بنایا گیا ہے لیکن یہ صحیح نہیں ہے۔اس کورس میں کسی بھی سبجیکٹ کے کامیاب گریجویٹس یا کسی مسلمہ دینی مدرسہ (گریجویشن کی مماثلت رکھنے والے کورسز ) کے کامیاب طلباءو طالبات دونوں داخلہ لے سکتے ہیں۔ایم اے میں داخلہ کے لیے آن لائن فارم داخل کر نے کی آخری تاریخ 24 جولائی2023 ہے جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 28 مئی رکھی گئی ہے۔

” مطالعاتِ نسواں “ مضمون سماج میں خواتین کے موقف ،مسائل کے علاوہ صنفی مساوات (Gender equality)‘خواتین کے حقوق و بااختیاری (Women’s Rights and Empowerment) اور ترقی کے متعلق بھر پور معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کورس کے ساتھ انگلش اور کمپیو ٹر کورس میں مہارت بھی سکھائی جاتی ہے۔ ان مہارتوں کے ساتھ طلبہ کسی بھی شعبہ میں بہ آسانی روزگار سے وابستہ ہوسکتے ہےں۔ اردو یونیورسٹی میں بہترین تعلیمی ماحول اور تمام تر سہولتوں کے ساتھ ہاسٹلز موجود ہیں ۔ لڑکیوں کے لیے داخلہ فارم اور پہلے سمسٹر کی ٹیوشن فیس میں رعایت رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اس کورس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔

آن لائن درخواست فارم معہ پراسپکٹس ‘یو نیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ، (Regular Admissions) پر دستیاب ہیں۔ اس کورس میں داخلہ کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے 9885017580 ، 9392303545پر ربط کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button