نیشنل

راج ناتھ سنگھ نے نوئیڈا میں دین دیال اپادھیائے میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے گریٹرنوئیڈا میں ہندوستان کے محکمۂ آثارقدیمہ کے پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما اس موقع پر مہمان اعزازی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب را ج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ثقافت کی وزارت ہماری مالامال وراثت اور روایات کے تحفظ کے لئے قابل تعریف کام انجام دے رہی ہے۔ آثار قدیمہ کے پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت 300 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کی جا رہی ہے اور اس کا سہرا مقامی ممبرپارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ہندوستانی ثقافت دنیا میں سب سے قدیم ثقافت ہے اور محکمۂ آثار قدیمہ ہمارے مالامال ثقافتی وراثت کی جڑیں تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت  دین دیال اپادھیائے جی کے ‘‘ ایک آتمامانودھرم’’ کے اصول کو دنیا بھر میں تسلیم کیاگیا ہے۔

ڈاکٹر مہیش شرما نے اس موقع پر اپنی تقریر میں  کہا کہ حکومت ہند اس سال پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدسالہ تقریبات منا رہی ہے اور اس نے اس نئی عمارت کو ان کے نام وقف کرنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ اس عظیم ہندوستانی لیڈر کی صدسالہ کویاد رکھا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button