چیف منسٹر تلنگانہ سے چین کے نمایندوں کی ملاقات

چین کی مشہور کنسٹرکشن کمپنی گیزوبھا کے نمایندوں نےجمعہ کے روز چیف منسٹر تلنگانہ چندراشیکھرراوسے ملاقات کرتے ہوے ریاست میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کا پیشکش کیا ہے

اس موقع پر چیف منسٹر نے کمپنی کے نمایندوں کو گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے کالیشورم اور سیتاراما پراجکٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا.انھوں نے کرشنا پر شروع کئے جانے والے پالامور لفٹ ایریگیشن پراجکٹ سے بھی واقف کروایا.

کمپنی کے نمایندوں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ وہ سرمایہ کاری کے ساتھ پراجکٹ کی تعمیر میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں

آبپاشی پراجکٹس کے علاوہ گیزوبھا کنسٹرکشن پرائیوٹ لیمیٹیڈ کمپنی سڑکوں اور دیگر انفراسٹکچر کی فراہمی میں تجربہ رکھتی ہے