تلنگانہ

تلنگانہ میں مفت سفر کی سہولت کے باوجود خواتین سے ٹکٹ لینے کا معاملہ _ تحقیقات میں کنڈیکٹر بے قصور ثابت ہوا

حیدرآباد _ 10 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے 9 دسمبر سے ریاست بھر کی خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے آج نظام آباد سے بودھن جانے والی بس میں سوار دو خواتین سے کنڈیکٹر کی جانب سے ٹکٹ کے پیسے لینے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا اس واقعہ کی آڑ ٹی سی کے مینجینگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے تحقیقات کا حکم دیا تھا

آر ٹی سی کے عہدیداروں نے تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کردی ہے جس میں کنڈیکٹر بے قصور ثابت ہوا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نظام آباد بس اسٹیشن میں بودھن جانے والی بس میں دو خواتین اور ایک مرد سوار ہوئے۔ خواتین کے ساتھ بس میں سفر کرنے والے شخص نے کنڈیکٹر سے تین ٹکٹ بودھن کے لئے خریدے۔ اور کنڈیکٹر نے تین مرد حضرات سمجھ کر 30 روپے فی ٹکٹ کے حساب سے 90 روپے لے لئے۔ اور ٹکٹ جاری کردیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ٹکٹ لینے والا شخص کنڈیکٹر کے پاس آکر سوال کیا کہ خواتین کو مفت سفر کی سہولت ہے ٹکٹ کیوں دیا گیا۔جس پر کنڈیکٹر نے کہا کہ تین حضرات سمجھ کر اس نے ٹکٹ جاری کیا ۔ اور وہ دو ٹکٹ کے پیسے واپس کردئے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا کہ اس نے دانستہ طور پر ٹکٹ جاری نہیں کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button