ممتا نے بھوانی پور سے پرچہ داخل کیا

ترینمول کانگریس کی سربراہ و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے جمعہ کے روز کولکتہ کے بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا.

اس حلقہ سے بی جے پی نے مجاہد آزادی سبھاش چندربوس کے پوترہ کو امیدوار بنایا ہے