جنرل نیوز

عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر پر قومی پرچم لہرایا گیا 

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد جناب بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت اور ضلع انچارج رکن اسمبلی نامپلی جعفر حسین معراج صاحب کی نگرانی میں مستقر عادل آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر پر 74 ویں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع صدر ٹاؤن مجلس اتحاد المسلمین و کونسلر شیخ نذیر احمد نے پرچم کشائی انجام دی۔ اس تقریب کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس تقریب میں مجلس ٹاؤن جنرل سیکریٹری و نمایندہ کونسلر سید راشد الحق مجلسی کونسلرس شاہنواز الرحمٰن، نمایندہ کونسلرس ظفر احمد،اور نمایندہ کوآپشن ممبر و جواینٹ سیکریٹری محمد روہیت،مجلس جواینٹ سیکریٹریز شاہد خان،شکیل احمد،عرفان خان،خازن این اشوک،کے علاوہ سید عنایت،فیاض ہاشمی،شیخ عتیق،سید مدثر،افسر خان،ذیشان،سید ارشد،شیخ وجاہت،شیخ فیروز،وارڈ صدور، معتمدین،اراکین مجلس،محبان مجلس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button