گائے کو قانون طور پرانسان کا درجہ دیا جائے

گائے کے مسئلہ پرایک نیا تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری کے این گوبندآچاریہ نے گائے کو قانونی طور پر انسان کا درجہ دینے کی مانگ کی۔ انھوں نے ملک میں گائے کے تحفظ اور افزائش کے لئے خامیوں سے پاک مرکزی قانون بنانے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گایوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے گائے کو ’’قانونی طور پر انسان‘‘ (Legal Persona) کا درجہ دیا جانا چاہئے۔
گوبند آچاریہ نے سات نومبر 1966کو گائے بھکتوں کی قربانی کے پچاس سال پورے ہونے کے موقع پر گائے کی خدمت کرنے والی مختلف تنظیموں کے چار روزہ پروگرام کی جانکاری دینے کے لئے آج یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔