صدر جمہوریہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

نیپال کی کھٹمنڈو یونیورسٹی نے آج صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازاْ۔ا
صدر جمہوریہ نے کٹھمنڈو یونیورسٹی کی سلور جوبلی کے موقع پر یونیورسٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ صرف 25 برسوں کی مختصر مدت میں یونیورسٹی نے پورے نیپال میں اعلی تعلیم کے لئے کلیدی مرکز کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کردیا ہے۔ یونیورسٹی انسانی علوم، سائنس، انجینئر، میڈیسن، مینجمنٹ اور قانون جیسے مضامین میں تعلیمی کورسز فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس متعدد کمالات ہیں اور یونیورسٹی نیپال اورہمسایہ ملکوں سے باصلاحیت طلبا کو اپنی طرف راغب کررہی ہے۔ معیاری تعلیم دینے اور تدریسی مہارت کے ساتھ یونیورسٹی پورے خطے میں تعلیمی مہارت کے مرکز کے طور پر اپنے آپ کو یقیناً قائم کرلے گی۔