جگتیال کے کنویں میں کار گر گئی 4 ہلاک

ضلع جگتیال کے نلہ گنڈہ میں جمعرا ت ایک کار بے قابو ہوکر کھیت کے کنویں میں گر پڑی۔ اس حادثہ مِں چار مسافر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام انجنیا سوامی کے درشن کے بعد ورنگ واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت راما سوامی، شاردا دیوی، کمارا سوامی اور سبھاشنی کی حیثیت سے کرلی گئی۔ ان تمام کا تعلق ورنگل کے ہنمکنڈہ سے بتایا گیا ہے۔