جنرل نیوز

جناب ہارون خان سابق کارپوریٹر مجلس کا انتقال

حیدرآباد: حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیت جناب ہارون خان سابق کارپوریٹر مجلس اتحاد المسلمین کا آج 4 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازِ عشاء غسالوں کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب رحمہ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم جناب ممتاز احمد خان رکن اسمبلی مجلس کے چچا زاد بھائی ہوتے ہیں۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ نے جناب ہارون خان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button