مبارکباد

تلنگانہ میڈیا اکیڈمی چیرمین سرینواس ریڈی کو ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹیو ممبر احمد علی خان کی شاندار تہنیت

 

نظام آباد:13/مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ یونین (IJU) کے ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر تلنگانہ ریاستی حکومت چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انڈین جرنلسٹ یونین قومی صدر سینئر ممتاز جرنلسٹ مسٹر کے سرینواس ریڈی کو تلنگانہ ریاستی میڈیا اکیڈمی چیرمین کے عہدہ پر فائز کئے جانے پر ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر و سینئر جرنلسٹ نظام آباد مسٹر احمد علی خان نے نظام آباد جرنلسٹ یونین کی جانب سے مسٹر کے سرینواس ریڈی کی شالپوشی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ریاستی جرنلسٹ یونین جنرل سکریٹری مسٹر کے وراحت علی، نظام آباد ضلع جرنلسٹ یونین صدر ایڈلہ سنجیو بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button