نشریات پر پابندی میڈیا پر سینسر شپ کے مترادف

ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے این ڈی ٹی وی انڈیا کی نشریات پر ایک دن کے لئے پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی ہے۔ ایڈیٹرس گلڈ نے یہاں ایک بیا ن میں اس فیصلے کو فوراً منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینل کے نشریات پر ایک دن کی روک لگانے کا فیصلہ میڈیا اور ملک کے عوام کی آزاد ی کی واضح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ایمرجنسی کے دنوں کی یاد تازہ ہوگئی اور یہ میڈیا پر سخت سنسرشپ کے مترادف ہے۔