مزید دو چینلس پر لگی پابندی

این ڈی ٹی وی نیوز چینل پر ایک دن امتناع کے حکم کے بعد مرکزی حکومت نے دو اور چینلز کی نشریات روکنے کا حکم جاری کیا ہے. یہ چینل ‘نیوز ٹائمز آسام’ اور ‘کیئر ورلڈ ٹی وی چینل’ هیں۔ وزارت نشریات نے آسام کے ایک نیوز چینل نیوز ٹائمز آسام کو ایک دن کے لئے نشریات بند کرنے کا حکم دیا ہے. چینل پر کئی بار پروگرامنگ کے لئے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کا الزام ہے.